اتر پردیش کے خشک سالی سے متاثر بندیل کھنڈ میں مرکزی حکومت کی جانب سے پانی کی ٹرین خالی بھیجنے کا الزام لگاتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے اراکین نے آج راجیہ سبھا میں بے حد ہنگامہ کیا اور ریلوے کے وزیر سریش پربھو کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے کے بعد ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا۔
ڈپٹی اسپیکر پی جے کورین ،جنتا دل (یو)کے شرد
یادو اور بی ایس پی کی مایاوتی نے سب سے پانی پر کسی طرح کی سیاست نہ کرنے کی اپیل کی لیکن پانی کی ٹرین بھیجنے کے سوال پر ایوان میں آدھے گھنٹے تک ایس پی اراکین نعرے بازی کرتے رہے۔
جب ریلوے وزیر سریش پربھو نے اس مسئلے پر وضاحت کرنی چاہی تو ایس پی اراکین نے رکاوٹ پیدا کی اور ان کے جواب سے مطمئن نہ ہوکر ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔